وزیراعظم کیخلاف عدم اعتماد ۔۔اتحادی کتنے دنوں میں اپنا فیصلہ سنا دیں گے؟ خورشید شاہ نے دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کی اتحادی جماعتیں کل یا پرسوں حمایت کا اعلان کردیں گی،ایم کیوایم کے ساتھ تقریباً معاملات مکمل طے پاگئے ہیں، صدارتی ریفرنس سے متعلق عدالتیں آئین سے ہٹ کر فیصلہ نہیں کریں گی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کے ساتھ تقریباً معاملات مکمل طے ہوگئے ہیں۔

 

اتحادی جماعتوں کے ساتھ معاملات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، تمام اتحادی جماعتیں کل یا پرسوں اعلان کردیں گی۔انہوں نے ایک سوال صدارتی ریفرنس کے فائدے یا نقصان کے جواب میں کہا کہ ہمیں عدالتوں پر مکمل اعتماد ہے، یقین سے کہتا ہوں کہ عدالتیں آئین سے ہٹ کر فیصلہ نہیں کریں گی۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close