عمران خان اقتدار سے علیحدہ ہوجائیں، کس سیاسی جماعت نے مطالبہ کر دیا؟

لاہور(پی این آئی) پاکستان جمہوری لیگ نے وزیر اعظم عمران خان سے فوری استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ملک وقوم کے لیے سب سے بڑا بوجھ بن چکی ہے جب تک اس سے نجات نہیں ملے گی پاکستان کسی بھی صور ت مضبوط ترقی یافتہ خوشحال اور مستحکم نہیں ہوسکتا‘افواج پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنانے والے ملک وقوم کے غدار ہیں قوم انکو کبھی معاف نہیں کر یگی۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان جمہوری لیگ کے چیئر مین رانا زمان سعید نے سیکرٹری جنرل سہیل احمد اور دیگر کے ہمراہ پارٹی وفود سے گفتگو کے دوران کہا کہ ملک میں کر پشن‘مہنگائی بے روزگاری سمیت دیگر مسائل کے خاتمے کا نعرہ لگا کراقتدار میں آنیوالی تحر یک انصاف نے ہر لحاظ سے ملک کا بیڑہ غر ق کر دیا ہے اور قوم ایسے نااہل حکمرانوں کو مزید ایک منٹ کے لیے بھی برداشت کر نے کو تیار نہیں کیونکہ جب تک یہ اقتدار میں رہیں گے ملک کو خطرات لاحق رہیں گے اس لیے وزیر اعظم عمران خان کو چاہیے کہ وہ اپوزیشن اور حکومتی اداروں کو دھمکیاں دینے او ر جلسوں سے ملک میں انتشار پیدا کر نے کی بجائے فوری طور پر اقتدار سے الگ ہوجائے ورنہ عوام کے خود انکو اقتدار کے ایوانوں سے باہر نکال دے گی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں ملک میں جتنی کر پشن‘مہنگائی اور لوٹ مار ہو رہی ہے ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں مگر حکمران ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں اور اب اس بات میں کوئی شک نہیں کہ وزیر اعظم عمران خان خود چوروں کے سب سے بڑے سپورٹر اور سہولت کار بن چکے ہیں

 

حکمران کان کھول کر سن لیں پاکستانی قوم کسی بھی صورت ان کی مزید تباہی کو برداشت نہیں کر یگی اور حکمرانوں کو کل نہیں آج ہی گھر جانا ہوگا۔رانا زمان سعید نے کہا کہ حکمرانوں کے حواری باقاعدہ سازش کے تحت افواج پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ چٹان جیسی مضبوطی سے کھڑی ہے اور ملک دشمنوں کے عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے جائے گا دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے افواج پاکستان کی قر بانیوں پر 22کروڑ پاکستانیوں کو فخر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں