اگر حکومت اپنے کسی منحرف ارکان کی رکنیت معطل کروا بھی دے تو وہ نہیں بچے گی، نامور صحافی کا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)معروف صحافی فہد حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر حکومت اپنے کسی منحرف ارکان کی رکنیت معطل کروا بھی دے تو وہ نہیں بچے گی کیونکہ ان کے خلاف پھر بھی نمبرز پورے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فہد حسین کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحادیوں کا جھکاو کافی عرصے سے اپوزیشن کی طرف تھا اس کا اندازہ آپ ان کےبیانات سے بھی لگا سکتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ کچھ ملاقاتیں تو ان کیمرہ ہوتی ہیں لیکن کئی ملاقاتیں بند کمروں میں بھی ہو رہی ہیں۔اپوزیشن اور اتحادیوں کے درمیان اتفاق ہو چکا ہے،معاملات بھی طے ہو چکے ہیں لیکن ایشو صرف ٹائمنگ کا ہے کہ وہ کب اس کا اعلان کرتےہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں اتحادی او آئی سی کانفرنس کا انتظار کررہے تھے کہ اجلاس ہو جائے اور اس کےبعد ہم اعلان کریں یا پھر پی ٹی آئی ایک دفعہ اپنا جلسہ کر لے پھر ہم حمایت کا اعلان کریں گے۔فہد حسین کا کہنا تھا کہ حکومت کو اچھی طرح پتہ ہے کہ ان کے ساتھ کیا ہونے جا رہا ہے،اس لیے حکومت کے بعد جب اپوزیشن میں جانا ہے تو اس وقت کیا کرنا ہوں گا، پی ٹی آئی اس پر عمل کر رہی ہے،وہ اب ایسا بیانیہ بنا رہیں ہیں جس پر کل وہ ووٹ لے سکیں یعنی کے یہ پی ٹی آئی اپنی الیکشن مہم چلا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب اتحادیوں کا ساتھ حاصل کرنےکے لیے وقت گزر چکا ہے،اپوزیشن کی حکومتی اتحادیوں کے ساتھ بڑی تفصیل سے ملاقاتیں ہوئی ہیں، اب آخری تین دن میں اتحادیوں کا پلان تبدیل کرنا مشکل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں