الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کو پھر بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے درگئی میں جلسے سے خطاب کرنے پر وزیر اعظم عمران خان کو 50 ہزار روپے جرمانہ کر دیا۔ لیکشن کمیشن کے مطابق وزیراعظم کو جرمانہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیا گیا، عمران خان کو وضاحت کیلئے 22 مارچ کو طلب بھی کیا گیا تھا لیکن وزیر اعظم ڈی ایم او آفس میں ذاتی حیثیت یا وکیل ذریعے پیش نہ ہوئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان کو آج دوبارہ وضاحت کیلئے بلایا گیا تھا لیکن وہ پیش نہ ہوئے۔

 

الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان پر بھی 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ اس کے علاوہ مراد سعید، علی زیدی کو بھی50، 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم اور وزرا کو جرمانے کی رقم 27 مارچ تک جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن وزیر اعظم اور ان کے وزرا کو پہلے بھی 2 مرتبہ جرمانہ کر چکا ہے۔ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں پولنگ 31 مارچ کو ہونی ہے جس کی انتخابی مہم وزیراعظم عمران خان خود چلا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں