وزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کے بعد کیا ہونیوالا ہے؟ نواز شریف نے پیغام پہنچا دیا، حکومت کیلئےایک اور خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد(پی این آئی)آزاد کشمیر کے سابق اسپیکر شاہ غلام قادر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد آزاد کشمیر حکومت سے بھی چھٹکارا حاصل کریں گے۔ آزاد کشمیر اسمبلی کے سابق اسپیکر شاہ غلام قادر نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے لندن میں ملاقات کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومت کی تبدیلی کے بعد آزاد کشمیر حکومت سے بھی چھٹکارا حاصل کریں گے۔

 

نوازشریف نے آزاد کشمیر میں بھی تحریک عدم اعتماد لانے کی اجازت دے دی ہے۔شاہ غلام قادر نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلایا تو 8 رکن بھی جمع نہیں ہو سکے۔آزاد کشمیر کے وزیراعمط بھی اکثریت کھو چکے ہیں۔پاکستان میں عمران خان کے رہنے کا کوئی جواز نہیں بچا ہے جب کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر نے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا۔دوسری جانب لیگی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں وزیراعظم کو بدترین شکست ہوگی بس رسمی کاروائی ہونا باقی ہے۔ میاں نواز شریف کا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ دیگر جماعتوں کا بھی مقبول نعرہ بن چکا ہے۔ پیپلز پارٹی کا نواز لیگ کے ساتھ نااہل حکمرانوں کے خلاف مل کر تحریک چلانے کا فیصلہ اسی فیصلے کی کڑی ہے۔ سینیٹر سلیم ضیاء نے کہا کہ آج جو کارکنوں میں ولولہ دیکھ رہا ہوں۔

تحریک عدم اعتماد نے کارکنوں میں کرنٹ دوڑا دیا ہے لانگ مارچ کی کامیای کیلئے کارکن دن رات ایک کردیں عمران خان کے جانے کے بعد میاں شہباز شریف وزیراعظم ہوںگے جس سے ایک بار پھر ملک میں ترقی خوشحالی کے دور کا آغاز ہوگا۔سید منور رضا نے کہا کہ کارکن متحد ہوکر اپنے قائدین کے مشن کی کامیابی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیںرکھیں۔ رانا محمد احسان نے کہا کہ وقت آگیا ہے ملک میں حقیقی جمہوریت کا سورج طلوع ہو پارلیمنٹ کی عزت بحال ہو یہ اب دنوں کی بات ہے آخر میںوزیراعظم میاں شہباز شریف کے نعروں کی گونج میں اجلاس ختم ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close