اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم عمران خان نے کچھ دیر قبل قوم کے نام ایک مختصر ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لوگوں سے 27 مارچ کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی جبکہ گزشتہ روز انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں اعلان کیا کہ اپوزیشن نے اپنے کارڈز شو کر دیئے ہیں لیکن میں اپنا کارڈ ووٹنگ سے ایک دن پہلے سامنے لاؤں گا ۔
سرپرائز۔سرپرائز۔سرپرائز۔۔۔27 کے جلسے میں سرپرائز دینے کی دھمکیاں دینے والے عمران احمدخان نیازی کو اس سے پہلے کے تین دنوں میں ایسے ایسے سرپرائز ملنے والے ہیں کہ وہ کوئی سرپرائز دینے کے قابل ہی نہیں رہیں گے۔
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) March 24, 2022
تفصیلات کے مطابق سیاست کے اس گرما گرم ماحول میں سینئر صحافی سلیم صافی بھی ٹویٹر پر حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے پیغامات جاری کر رہے ہیں اور اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے ایک اور پیغام جاری کیا ہے کہ ”سرپرائز۔سرپرائز۔سرپرائز۔۔۔27 کے جلسے میں سرپرائز دینے کی دھمکیاں دینے والے وزیر اعظم کو اس سے پہلے کے3 دنوں میں ایسے ایسے سرپرائز ملنے والے ہیں کہ وہ کوئی سرپرائز دینے کے قابل ہی نہیں رہیں گے۔“
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں