ہم عمران خان کو سرپرائز سے پہلے سرپرائز دیں گے، شہباز شریف کا دبنگ اعلان۔۔کیا کرنے جارہے ہیں؟

اسلام آباد (پی این آئی ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم عمران خان کو سرپرائز سے پہلے سرپرائز دیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق آج نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پالیسی ہے نہ رہے بانس نہ بجے بانسری ، کوئی غیر آئینی اقدام ہوا تو عمران خان خوش ہوں گے ، مگر ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے ، ہمارے پاس سرپرائز در سرپرائز ہیں ۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان جو کہتا ہے کہ میں 27 مارچ کو سرپرائز دوں گا۔

 

ہم اس کے سرپرئز سے پہلے اسے سرپرائز دیں گے ، عمران خان جو ذہنی الجھاؤ کا شکار ہے اور اس کا ذہن کا مرض بڑھتا جارہا ہے اس کو اور بڑھائیں گے ۔ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے بیٹ رپورٹرز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی صورت استعفیٰ نہیں دوں گا ، تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپوزیشن کو سرپرائز ملے گا ، مشورے کیلئے کبھی بھی شہبازشریف کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا، شہبازشریف کے ساتھ بیٹھ کر اپنی توہین کیوں کروں؟ اپوزیشن نے اپنے سارے پتے شو کردیے ہیں لیکن میں عدم اعتماد کی تحریک کی ووٹنگ سے ایک دن پہلے اپنے تمام پتے ظاہر کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ میں جو کچھ کر رہا ہوں وزارت عظمیٰ کے لیے نہیں کر رہا۔

 

عدم اعتماد کے دوران ان کے ساتھ کتنے لوگ رہیں گے انہیں علم نہیں، ان کے پاس جو لوگ ہیں وہ بھی نہیں جائیں گے، میں ان چوروں کے دباو میں آکر استعفیٰ کیوں دوں؟ میں نے لڑائی شروع ہی نہیں کی تو ہاتھ کیسے کھڑے کردوں گا، حکومت گر گئی تو چپ نہیں بیٹھوں گا، نیوٹرل والی بات کا غلط مطلب لیا گیا، نیوٹرل والی بات اچھائی کو پھیلانے اور برائی کو روکنے کیلئے کی گئی، اپوزیشن سے کبھی بھی بلیک میں نہیں ہوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close