اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم عمران خان پر سیاسی پارٹی کے لیے سرکاری عہدہ استعمال کرنے کا الزام لگا تے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اپنی جماعت کی سیاسی سرگرمیوں کے لیے سرکاری عہدہ اور وسائل استعمال کر رہے ہیں، 27 مارچ کے جلسے کے لیے وزیراعظم کے عہدے اور سرکاری وسائل کا ناجائز استعمال سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے،
عدالت عظمی وزیراعظم کے آئینی منصب کے اپنے ذاتی، سیاسی اور جماعتی مقاصد کے لیے استعمال کا نوٹس لے، آئین اور قانون کو روند کر اقتدار نہیں بچا کرتے اور اکثریت کھو دینے والا وزیراعظم کی کرسی پر نہیں بیٹھ سکتا ۔ وزیراعظم کے ویڈیو پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم عمران خان پر سیاسی پارٹی کے لئے سرکاری عہدہ استعمال کرنے کا الزام لگایا ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی جماعت کی سیاسی سرگرمیوں کے لئے سرکاری عہدہ اور وسائل استعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 27 مارچ کے جلسے کے لئے وزیراعظم کے عہدے اور سرکاری وسائل کاناجائز استعمال سپریم کورٹ کے احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عدالت عظمی وزیراعظم کے آئینی منصب کے اپنے ذاتی، سیاسی اور جماعتی مقاصد کے لئے استعمال کا نوٹس لے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان عوام کے پیسے پر اپنی سیاسی کمپین چلارہے ہیں، عمران خان کا سرکاری وسائل کو ذاتی تشہیر اور جلسے کے اعلانات کے لئے استعمال کرنا غیر قانونی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین اور قانون کو روندکر اقتدار نہیں بچایا کرتے، اکثریت کھو دینے والا وزیراعظم کی کرسی پر نہیں بیٹھ سکتا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں