منظور وسان نے وزیراعظم عمران خان کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے تہلکہ خیز پیشنگوئی کر دی

کراچی (پی این آئی) خواب دیکھ کر آیا پیشنگوئی کرنے والے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ میں مشیر برائے زراعت منظور وسان نے وزیر اعظم عمران خان سے متعلق کہنا ہے کہ عمران خان جلسے میں استعفیٰ دینے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ ملک میں جاری سیاسی بحر کے حوالے سے منظور وسان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملکی سیاست کے لیے دو تین دن بہت اہم اور مشکل ہیں، قومی اسمبلی میں عمران خان کی اکثریت نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہر جگہ سے اپوزیشن کے حق میں فیصلے آرہے ہیں،

اپنے ہی لوگ عمران خان سے دھوکا کر رہے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما و رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو عثمان بزدار بھی چھوڑ کر جار ہے ہیں اور سیاسی جماعتوں سے ٹکٹ کے لیے رابطے بھی کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے کہا کہ میں قرآن پاک کی قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ میں نے ایک روپیہ رشوت نہیں لی، اگر عمران خان میڈیا پر آ کر قرآن پاک اٹھا کر کہہ دیں تو میں انہیں معاف کردوں گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close