اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے پاس کوئی کارڈ نہیں رہ گیا، پی ٹی آئی کے 11 لوگ اور 2 وفاقی وزیر آ رہے ہیں، اس کے علاوہ عثمان بزدار بھی چھوڑ کر جار ہے ہیں، وہ سیاسی جماعتوں سے ٹکٹ کیلئے رابطے کررہے ہیں اور کہیں مقابلے میں امیدوار کھڑا نہ کرنے کا کہہ رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 2 وزیر آنا چاہ رہے ہیں لیکن ان کیلئے گنجائش نہیں بن رہی، اگر گنجائش بن گئی یا ہم میں کچھ لوگ راضی ہوگئے تو شاید وہ آ جائیں۔ راجہ ریاض کا کہنا تھاکہ میں قرآن پاک کی قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ میں نے ایک روپیہ رشوت نہیں لی، اگر عمران خان میڈیا پر آ کر قرآن پاک اٹھا کر کہہ دیں تو میں انہیں معاف کردوں گا۔ان کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس ارکان کی تعداد 27 ہوچکی ہے اور سنا ہے ق لیگ کے پاس بھی 3 سے 4 افراد موجود ہیں۔راجہ ریاض کا کہنا تھاکہ تحریک عدم اعتماد میں ارکان کی تعداد 200 تک پہنچ جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں