اتحادیوں کی بات اپوزیشن کے ساتھ طے ہو چکی، سینئر صحافی سلیم صافی تفصیلات سامنے لے آئے

اسلام آباد(پی این آئی)معروف صحافی اور تجزیہ کار سلیم صحافی کا کہنا ہے کہ اتحادیوں کی بات اپوزیشن کے ساتھ طے ہو چکی ہے،اس کا اعلان کل ہو یا آج اس میں کوئی شک نہیں ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سلیم صحافی کا کہنا تھا کہ کہ عمران خان رازوں سے پردہ اٹھانے کی باتوں سے ڈرا رہے ہیں،ان سے زیادہ راز تون لیگ کے پاس تھے لیکن ان کی طرف سے تو ایسی کوئی بات نہیں کی گئی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ عمران خان کون سی باتوں سے پردہ اٹھائیں گے؟کیا ان باتوں سے کہ شاہ محمود قریشی کو کس مجبوری کے تحت ان کے ساتھ ملایا گیا؟اسد عمر کو کیسے لایا گیا؟ ماضی کی اسٹیبلشمنٹ کو بلیک میل کرنے سے آپ اپنے خلاف ہی ہو رہے ہیں کیونکہ اس سے لوگوں کو پتہ چل جائے گا کہ آپ کو کیسے لایا گیا۔سلیم صحافی کا کہنا تھا کہ ماضی میں عمران خان لوگوں میں زیادہ مشہور تھے لیکن اب ان کے ساتھ کوئی نہیں کھڑا ہوا ہے کیونکہ تب ان کے اردگرد شہباز گل جیسے لوگ نہیں تھے اور نہ ہی ان کی ایک فوج ظفر موج تھی جون دن رات لوگوں کے ساتھ بدتمیزی کررہیں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close