وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد کیا ہونیوالا ہے؟ عاصمہ شیرازی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد(پی این آئی)معروف تجزیہ کار اور صحافی عاصمہ شیرازی نے دعویٰ کیا ہے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی تحریک عدم اعتماد آئے گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بھی ایک فارورڈ بلاک بننے جا رہا ہے جس میں اپوزیشن کے پاس چالیس سے زیادہ ارکان پہنچ بھی چکے ہیں اور وہ بس وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے انتظار میں ہیں،اس کے بعد وہ وزیراعلیٰ کے پی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ حکومت پریشر میں ہےلیکن وزیراعظم عمران خان اب زیادہ خطرناک نہیں رہے جیسا کہ وہ 2014میں دھرنے میں تھے جب انہوں نے پی ٹی وی پر حملہ کیا تھاکیونکہ ان کے پاس اس وقت سپورٹ تھی جو کہ اب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی بیانیہ نہیں ہے،ان کا بیرونی سازشوں والا بیانیہ بھی اب عوام میں نہیں بکے گاجس پریہ عوام سے ووٹ مانگ سکیں،اس کی وجہ یہ ہے کہ حکومت نے ساڑھے تین سال میں کچھ بھی ڈیلیور نہیں کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایک منحرف رکن سے میری بات ہورہی تھی تو وہ مجھے بتا رہیں تھے کہ میرے گھر کے باہر پندرہ ایسے لوگوں نے ہنگامہ آرائی کی ہے جن پر مختلف قسم کے مقدمات درج تھے لیکن اس کے بعد میرے علاقے کے لوگ آئے اور انہیں بھگا دیا اس سے ہی آپ عوام کی رائے کا اندازہ لگا لیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close