وزیراعظم عمران خان اور چوہدری نثار کی ملاقات ہوئی یا نہیں؟ سابق وزیرداخلہ کے ترجمان کا ردِ عمل آگیا

راولپنڈی (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان اور چوہدری نثار کی ملاقات ہوئی یا نہیں؟ سابق وزیرداخلہ کے ترجمان کا ردِ عمل آگیا۔۔۔ ترجمان چوہدری نثارنے بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی وزیراعظم سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے، چودھری نثار گزشتہ تین دنوں سے اپنے آبائی علاقہ چکری میں موجود ہیں۔

 

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ملنے کا کوئی پروگرام بنا ہے اور نہ ارادہ رکھتے ہیں۔واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان نے چوہدری نثار سے ملاقات کی تصدیق کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close