عدم اعتماد کیلئے ووٹنگ کب ہو گی؟ وزیرداخلہ شیخ رشید نے ٹائم فریم بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں۔ 30 مارچ سے یکم اپریل کے درمیان عدم اعتماد کی ووٹنگ ہو گی۔نجی نیوز چینل کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ 25 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہو گا اور وفات پانے والے رکن قومی اسمبلی کے ایصال ثواب کے لیے دعا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ 30 مارچ سے یکم اپریل تک سپیکر جس دن کے لیے چاہیں ووٹنگ کا دن مقرر کریں گے۔

 

27 مارچ کے جلسے میں واضح ہو جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ کھڑی ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے لیے پرامید ہیں اور ابھی تک وزیر اعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے اتحادی عمران خان کے ساتھ ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں