نئے آرمی چیف اور وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق کامران خان کے مشورے، وزیراعظم عمران خان نے دلچسپ ردِ عمل دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان صحافی کامران خان کے وی لاگ سے متعلق سوال پر وہ مسکرا دیے۔وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان سے صحافیوں نے ملاقات کی اور موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔ ملاقات میں وزیراعظم سے صحافی نے سوال کیا کہ کامران خان نے آپ کو تین کام کرنے کے مشورے دیے ہیں، کامران خان نے جنرل فیض کو آرمی چیف نہ لگانے اوربزدار کو ہٹانے کا مشورہ دیا۔

 

دو چھو ٹے چھوٹے کام اور بھی ہیں۔صحافی کے سوال پر وزیر اعظم ہنس دیے اور کہا کہ اور بھی بتائیں کامران خان کیا کیا کہتے ہیں؟انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ کامران خان کو کون بتاتاہے حکومت کو کیا کرنا ہے؟وزیراعظم کا کہنا تھاکہ میڈیا ہاؤسز کو نواز شریف نے خریداہوا ہے، پاکستان میں لفافہ کلچر نواز شریف لے کر آئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close