بغاوت روکنے کیلئے حکومت کا بڑا اقدام، ترین گروپ کو کیا پیشکش کر دی گئی؟ نجی ٹی وی کا بڑا دعویٰ

لاہور ( پی این آئی) بغاوت روکنے کیلئے حکومت کا بڑا اقدام، ترین گروپ کو کیا پیشکش کر دی گئی؟ نجی ٹی وی کا بڑا دعویٰ۔۔۔ وزیر اعٖظم عمران خان کے وسیم اکرم پلس عثمان بزدار کو بچانے کیلئے حکومت نے جہانگیر ترین وفد کو بڑی پیشکش کر دی ، ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز کی فراہم کی یقین دہانی کرائی گی ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی ترین گروپ کے رہنما نعمان لنگڑیال اور عبدالحئی دستی سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ترین گروپ کے تحفظات ختم کرنے سے متعلق عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

 

نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا کہ ملاقات میں ڈاکٹر مراد راس نے وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک سے بھی رابطہ کیا ، حکومتی ٹیم کی جانب سے ترین گروپ کو مائنس بزدار مطالبے سے ہٹنے پر فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر ترین گروپ کے ارکان نے دیگر اراکین سے مشاورت کے بعدہی فیصلہ کرنے کا کہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close