ن لیگ نے مہنگائی مکائو مارچ کی تاریخ اچانک تبدیل کر دی، وجہ کیا بنی

لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مہنگائی مکاؤ مارچ کی تاریخ تبدیل کر دی۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کا آن لائن اجلاس ہوا ، اجلاس کی صدارت قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور لیگی صدر شہباز شریف نے کی۔اس دوران مارچ کی تاریخ تبدیل کی گئی اور مہنگائی مکاؤ مارچ اب 26 مارچ کو ہوگا۔

 

نواز شریف نے مارچ کی تاریخ تبدیلی کی اجازت دی جبکہ اس سے قبل مہنگائی مکاؤ مارچ کے لیے 24 مارچ کی تاریخ دی گئی تھی۔یہ مارچ اب 26 مارچ کو ماڈل ٹاؤن لاہور مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ سے روانہ ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close