چوہدری نثار کسی سیاسی جماعت میں شامل ہوئے تو وہ پی ٹی آئی ہی ہو گی، دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی )سینئر صحافی مظہر عباس نے بتا یا ہے کہ کچھ عرصہ پہلے چوہدری نثار سے بات ہوئی تھی تو انہوں نے بتا یا تھا کہ وہ دوبارہ سیاست میں سرگرم ہورہے ہیں لیکن چوہدری نثار نے ماضی قریب میں عمران خان سے کسی ملاقات کی بات نہیں کی تھی۔نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے بتا یا کہ چوہدری نثار نے ابھی ذہن نہیں بنا یا کہ وہ سیاست میں آزاد حیثیت سے حصہ لیں گے یا کسی جماعت میں شمولیت اختیار کریں گے ۔

 

تجزیہ کار نے کہا کہ چوہدری نثار کے مسلم لیگ ن کے ساتھ معاملات بہت خراب ہو چکے ہیں اور وہ پیپلز پارٹی میں بھی کبھی نہیں جائیں گے لہذا اگر وہ کسی جماعت میں شمولیت اختیا رکرتے ہیں تو وہ تحریک انصاف ہی ہو سکتی ہے ۔ مظہر عباس نے کہا کہ عمران خان اعصابی جنگ کے ماہر ہیں، اگر انہیں اپنی شکست کا پتہ بھی چل گیا ہے تووہ اپنی ٹیم کو یہ تاثر نہیں دیں گے کہ وہ ہار رہے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close