ن لیگ اپوزیشن کو نقصان پہنچائے گی،اعتزاز احسن کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نواز اپوزیشن کو نقصان پہنچائے گی۔اے آر وائی نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف لندن گئے اور چار سال سے بیٹھے ہوئے ہیں، ان کے علاج کی کوئی معتبر رپورٹ نظر نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے لگ رہا ہے کہ وزیراعظم اکثریت سے محروم ہوگئے ہیں، اتحادی خود کو آزاد محسوس کررہے ہیں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ شیخ رشید نے کہا پانچ ووٹ ہیں اور بلیک میل کرتے ہیں ان کی باتوں سے اتحادیوں کو تکلیف پہنچی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close