مانسہرہ، خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو ہراساں کرنے والا مرکزی ملزم عادی مجرم نکلا

مانسہرہ (پی این آئی) خیبر پختونخوا کے شہر مانسہرہ میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک حملہ کیس کا مرکزی ملزم ملک عمران حیدر ہراسانی کرنے کا عادی مجرم نکلا ہے۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ماروی ملک کو ہراساں کرنے اور حملے کے کیس میں پیش رفت سامنے آئی ہے، مرکزی ملزم ہراسانی کا عادی مجرم نکلا ہے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق ملزم عمران حیدر کے خلاف پہلے بھی خواتین کو چھیڑنے کے مقدمہ درج ہے، ملزم نے گذشتہ سال جنوری میں خواتین کو چھیڑا تھا جس کا مقدمہ تھانہ میرپور میں درج ہے۔

اس موقع پر شہری کی درخواست پر پولیس نے ملزم اور اس کے ساتھیوں کی درگت بھی بنائی تھی۔ دوسری طرف حملے ملزمان عتیق اور انیس نے گرفتاری کو زیادتی قرار دیا، ملزمان کے رشتے داروں نے واقعے کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close