امپائر سیاسی گیم میں نیوٹرل نہیں ہوتے ہیں، اعتزاز احسن کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی)کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ایمپائر سیاسی گیم میں نیوٹرل نہیں ہوتے ہیں،مولانا فضل الرحمان کے ایمپائر نیوٹرل ہونےکے بیان کا مطلب یہ ہے کہ ایمپائر ہمارے ساتھ ہو گیا ہے۔نجی ٹی وی  کے مطابق اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وزرا، مشیروں اور ترجمانوں نے اپنے کیس کو خراب کیا، عمران نے الیکشن مہم شروع کردی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ الیکشن کا اہم نقطہ کرپشن ہوگا، عمران خان کی کوشش ہے کہ کرپشن کی بات ایسے کروں کہ لوگ مہنگائی کوبھول جائیں، اس سے لوگوں پر کچھ فرق پڑنا بھی شروع ہو گیا ہے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ جو وزیراعظم بنے گا اس پر مہنگائی ، بے روزگاری اور مشکلات کا پہاڑ ہو گا، جب اپوزیشن کی کابینہ بنی تو ان کو پتہ لگے گا کہ کس کو کہاں لگانے میں دشواری اور مشکلات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close