عدم اعتماد کس صورت میں کامیاب ہو گی؟ شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ابھی تک کسی کا کوئی فون نہیں آیا جب آئے گا تو عوام کے سامنے رکھیں گے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ابھی تک کوئی فون نہیں آیا ہے،جب بھی فون آیا عوام کے سامنے رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ سینٹ میں اگر اقلیت ہو فون آئےاور اکثریت ہو جائے تو یہ مداخلت ہے۔اگر اسٹیبلشمنٹ نے مداخلت نہ کی تو تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہو گی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ حکومت گرانے کے لیے حکومتی ارکان بھی ساتھ آ رہےہیں،اتحادیوں کے پاس بھی موقع ہے کہ اپنی سیاست درست کرلیں۔شاہدخاقان نے کہاکہ اتحادی متفق ہیں کہ یہ حکومت ملک نہیں چلا سکتی،ہم جلد اپنا فیصلہ کر لیں گے۔ہم نے چار بڑے اتحادیوں کو دعوت دے رکھی ہے وہ ہمارے ساتھ آ رہے ہیں۔اتحادی بھی عوام کے پاس جائیں گے تو اپنا مستقبل دیکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب وقت آئے گا تب پنجاب میں بھی عدم اعتمادلائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close