آخری وقت تک انتظار کروں گا کہ۔۔۔ پی ٹی آئی کے ناراض رہنما احمد حسین دیہڑ کو دوٹوک اعلان

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ نے کہا ہے کہ آخری وقت تک مطالبات پورے ہونے کا انتظار کروں گا،عدم اعتماد کیلئے ووٹ کرنے کا فیصلہ آخری وقت میں کروں گا،وزیراعظم نے کرپشن کے الزامات لگائے، عمران خان کہتے بچوں کے رشتے نہیں ہوں گے،جن بچوں کے مجبور کرنے پر پی ٹی آئی میں گئے انہی بچوں کا دل توڑ دیا۔

 

انہوں نے محمد مالک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سے تین سال پہلے میں نے کچھ مطالبات رکھتے تھے، بہت پہلے کہا تھا عمران خان کو چھوڑنا بے غیرتی ہے، وزیراعظم عمران خان نے خود بہت دفعہ وفاداریاں بدلی ہیں، گزشتہ ماہ 4 کنال زمین ریسکیو کیلئے وقف کی ہے، عمران خان بتائیں انہوں نے جو مسلم لیگ ن کے لوگ توڑے آپ نے کتنے پیسے دیئے تھے، ہم عزت کے ساتھے جیتے ہیں پیسے کے ساتھ نہیں جیتے۔احمد حسین ڈیہڑ نے کہا کہ ہم پر لوگوں سے حملے کرائے جارہے ہیں، میں نے پارٹی نہیں چھوڑی، نہ ہی میں سندھ ہاوس میں تھا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تو ہماری بات ہی نہیں سنتے، عمران خان ہمارے بچوں پر حملے کرانے کیلئے لوگوں کو اکسا رہے ہیں۔

 

ایم این اے احمد حسین ڈیہڑ نے کہا ہے کہ آخری وقت تک مطالبات پورے ہونے کا انتظار کروں گا،عدم اعتماد کیلئے ووٹ کرنے کا فیصلہ آخری وقت میں کروں گا،وزیراعظم نے کرپشن کے الزامات لگائے، عمران خان کہتے بچوں کے رشتے نہیں ہوں گے،جن بچوں کے مجبور کرنے پر پی ٹی آئی میں گئے انہی بچوں کا دل توڑ دیا۔اس سے قبل تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی احمد حسن دیہڑ نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک نجی ٹی وی چینل نے میرا انٹرویو توڑمروڑ کرپیش کیا، کلپ دکھایا گیا جس میں کسی وقت میں نے کہا تھا کہ عمران خان کو چھوڑنا بےغیرتی ہے، آج بھی اپنے مطالبات پر قائم ہوں، توڑ مروڑ کرانٹرویو پیش کرنے کی مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ایک نجی ٹی وی چینل نے میرے انٹرویو کے فقرے توڑ مروڑ کر انٹرویو نشر کیا۔

 

جس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایک دن میں نے دیکھا کہ عمران خان ن لیگ کے7 ایم پی ایز کو شامل کررہے تھے تو میرا خوابوں کا محل ٹوٹ گیا کہ میرا لیڈر یہ سب کیا کررہا ہے؟ میں نے دکھ کے لہجے میں یہ بات چینل کو بھی بتائی لیکن چینل نے میری بات کو توڑ مروڑ کرپیش کیا۔ میرے خلاف سازش ہورہی ہے کردار کشی بند کی جائے، اب جب وہی بات میں نے نجی ٹی وی چینل کو بتائی تو اس نے بیان کو آگے پیچھے جوڑ کر چلایا، میں اس مذمت کرتا ہوں، میں آج بھی ان مطالبات پر قائم ہوں جو دوسرے ٹی وی چینل پر بھی بیان کرچکا ہوں۔واضح رہے پی ٹی آئی کے ایم این اے حسین ڈیہڑ نے نجی ٹی وی چینل کے صحافی نعیم اشرف بٹ کو انٹرویو دیا جس میں نشر کردہ انٹرویو میں دکھایا گیا کہ حسین ڈیہڑ نے کہا پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں اور کسی کے ساتھ جانے کا اعلان نہیں کیا۔ مطالبات پورے نہ ہوئے تو سیاست چھوڑ کر گھر بیٹھ جاؤں گا۔

 

عمران خان کو چھوڑنے والے کو بے غیرت سمجھتا ہوں ۔میں دغا کرنے والا نہیں تھا اور نہ ہی اب کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ حلقے کے مسائل پر کافی عرصے سے احتجاج کر رہا تھا لیکن کسی نے نہیں سنی۔مطالبے پورے نہیں کیے گئے اور اوپر سے الزام لگائے جا رہے ہیں کہ میں نے پیسے لیے۔ اپوزیشن جانتی ہے میں وقت پر حکومت کے ساتھ کھڑا ہوتا ہوں۔قبل ازیں ملک احمد حسین ڈیہڑ نے کہا تھا کہ میرے گھر پر حملے کی دھمکیاں دینے اور احتجاج کرنے والے بتائیں، میرا کونسا مطالبہ ناجائز اور آپ کا جائز ہے،احتجاج میں شریک میرے بھائی ملک عاصم حسین ڈیہڑ نے لوگوں کی زمینوں پر قبضے کیے اس پر اور اس کے دوست رائو یاسر پر جو خالد جاوید کا انویسٹر بھی ہے ، تھانہ بی زیڈ میں آٹھ مقدمات درج ہیں،غریبوں اور بیرون ملک مقیم لوگوں کی زمینوں پرقبضوں بارے گور نر نے ایکشن لیا،گورنر چودھری سرور کے حکم پر رائو یاسر اور میرے بھائی ملک عاصم ڈیہڑ پر آٹھ مقدمات درج ہوئے،اگر میں انصاف پسند نہ ہوتا ،رسہ گیر سیاستدان ہوتا تو اپنے بھائی کی سپورٹ کرتا مگر میں نے حق کا ساتھ دیا۔

 

میں ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑا ہوا،قبضہ مافیا کے سر پرست اپنے بھائی عاصم ڈیہڑ کے ساتھ نہیں۔ اپنے بیان میں ملک احمد حسین ڈیہڑ نے کہاکہ خا لد جاوید وڑا ئچ جہانیاں سے کونسلر کا الیکشن ہار کر ملتان آیا،بڑے خواب دیکھنا شروع ہوگیا ہے۔اس کے سارے خواب ڈرائونے ہوگئے، انہی لوگوں کی وجہ سے پی ٹی آئی بدنام ہوئی، عمران خان ناکام ہوا۔ خالد جاوید وڑائچ پر تین مقدمات درج ہیں،سکول ٹیچر کا قاتل اور ایک سکول میں گھس کر اساتذہ اور طلبہ پر تشدد کرنے والا مجھ پر الزام تراشیاں کررہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں