چوہدری نثار 27مارچ کے جلسے میں کیا اعلان کر نے جارہے ہیں؟ اپوزیشن کی ساری گیم پلٹنے کی تیاریاں

اسلام آباد ( پی این آئی) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار 27 مارچ کو ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کریں گے۔انہوں نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار پی ٹی آئی کے 27 مارچ کو ہونے والے جلسے میں شرکت کریں گے اور ممکن ہے کہ انہیں وزیراعلیٰ پنجاب بنا دیا جائے۔

 

یہ بھی ممکن ہے کہ وہ اپنے ساتھ کئی لوگوں کو لے کر آئیں لیکن اگر ایسا نہیں بھی ہوتا وہ 4,5 لوگوں کو ہی لے آتے ہیں تو اس کے ساتھ بھی بہت فرق پڑے گا اور بازی پلٹنے کی بات کی جا رہی ہے ، ایسا تو مجھے نہیں لگتا البتہ چوہدری نثار کا آنا اہم ہو گا۔ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ملاقات ہو چکی ہے اور معاملات فائنل ہیں۔علاوہ ازیں سینئر صحافی شاہین صہبائی کہتے ہیں کہ 4 سال بعد چوہدری نثارکہتے ہیں روزہ کھولنے کا وقت آ گیا- وہ خان کے خلاف تو ووٹ نہیں ڈال سکتے لیکن عمران خان انہیں پنجاب کا وزیراعلیٰ بنا کران کا روزہ کھول سکتے ہیں۔انہوں نے مزئد کہا کہ کچھ لوگ کہ رہے ہیں ملاقات بھی ہو چکی – آخری اوور میں بھی گیم پلٹ سکتی ہے- گیم آخری بال تک اوور نہیں ہوتی – انتظار تو کرنا پڑے گا۔

 

دوسری جانب وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے متعلق چلنے والی خبروں کو بلا جواز قرار دے دیا ۔انہوں نے کہا کہا کہ نئے وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے چوہدری نثار علی خان کے نام کا کوئی جواز نہیں بنتا جب کہ وزیراعطم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کے لئے اپوزیشن کے پاس کوئی چارج شیٹ نہیں ہے۔، اپوزیشن شروع دن سے افراتفری کی راہ پر ہے اور ملک میں تصادم کی صورتحال پیدا کررہی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close