پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ، 2پائلٹ شہید، افسوسناک خبر آگئی

پشاور(پی این آئی) پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا،افسوسناک واقعے میں 2پائلٹ شہید ہو گئے ۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پشاور کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی ٹریننگ پر تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔

 

طیارے میں سوار2پائلٹ شہید ہو گئے ۔ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا تھا کہ واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دی گئی ہے۔حادثے کے نتیجے میں زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close