وزیراعظم عمران خان کے پاس تو اختیارات ہی نہیں۔۔ ایم کیو ایم سربراہ کھل کر بول پڑے،شدید تنقید کر دی

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم عمران خان کے پاس تو اختیارات ہی نہیں۔۔ ایم کیو ایم سربراہ کھل کر بول پڑے،شدید تنقید کر دی۔۔۔۔ ایم کیوایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ بہت سارے معاملات میں وزیراعظم کے پاس اختیارات ہی نہیں تو پھر ایسی جمہوریت کا ہمیں بھی کوئی شوق نہیں ۔مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک کی کسی بھی سیاسی جماعت کے دفاتر بند نہیں لیکن ہمارے ہیں۔

 

 

پی ٹی آئی حکومت سے ہمیں یہ امید تھی کہ کم از کم ہمیں حکومت میں رہنے کا جواز تو دیتی لیکن ہمیں معلوم ہوا کہ بہت سارے معاملات میں وزیراعظم کے پاس اختیارات ہی نہیں تو پھر ایسی جمہوریت کا ہمیں بھی کوئی شوق نہیں، مولانا ہمارے پاس آئے ہیں تو ہمیں امید ہے کہ ان کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے ، ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ہم ان کا اور وہ ہمارا ساتھ دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close