اسلام آباد(پی این آئی)پارلیمنٹ ہاؤس میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل اجلاس کا آغاز ہوگیا۔48 ویں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں 57 مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ، مبصرین اور مہمان شریک ہیں۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق او آئی سی کونسل اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسلمان ڈیڑھ ارب ہیں لیکن انہیں اہمیت نہیں دی جارہی، تمام مسلمان ممالک کی اپنی اپنی خارجہ پالیسی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو
دہشتگردی کے ساتھ جوڑا گیا، مذہب کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، اسلاموفوبیا ایک حقیقت ہے، ہمیں اپنا بیانیہ آگے بڑھانا ہوگا، نائن الیون کے بعد اسلاموفوبیا کی سوچ میں اضافہ ہوا، اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام متحدہ میں تاریخی قرارداد منظورہوئی۔وزیراعظم کاکہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران ہے، وہاں کے لوگ پسند نہیں کرتے کہ انہیں کوئی ڈکٹیٹ کرے،40 سال ہوگئے ہیں کوئی قوم افغانستان کی طرح متاثرنہیں ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کشمیر میں باہر سے لوگوں کو لاکر مسلمانوں کو اقلیت بنارہا ہے، بھارت نے غیرقانونی طورپرکشمیرکا خصوصی اسٹیٹس ختم کیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں