براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے نوازشریف سے معافی مانگ لی

اسلام آباد (پی این آئی)براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے معافی مانگ لی ہے۔خفیہ اثاثوں کا پتہ لگانےوالےادارےبراڈ شیٹ کےسربراہ کاوےموسوی نےانکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان نوازشریف کرپٹ نہیں،ان پرلگائےگئےالزامات پرمعافی مانگتا ہوں۔کاوے موسوی نے کہا کہ نوازشریف کےخلاف کارروائیوں کا حصہ بننےپرشرمسارہوں،تحقیقات میں نوازشریف یا ان کے خاندان پر کرپشن کا ایک روپیہ بھی نہیں ملا۔کاوے موسوی نے مزید بتایا کہ 21سالہ تجربےکی بناء پرکہہ سکتا ہوں کہ نوازشریف پر الزامات لگانے والے جھوٹے ہیں،نیب کی نیت کچھ اور تھی،ہر موڑ پر تحقیقات کو سبوتاژ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close