اسلام آباد، راولپنڈی (پی این آئی)سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ مونس الٰہی نے یہ کہا ہے کہ ہمارا پیپلز پارٹی کیساتھ مکمل سمجھوتہ ہوگیا ہے ، سب چیزیں طے ہو گئی ہیں ،اس کا مطلب یہ ہے کہ ن لیگ مان گئی ہے کہ اگر وہ جیت گئے اور عمران خان کو نکالنے میں کامیاب ہوگئے تو ڈیڑھ سال تک اسمبلی برقرار رہے گی ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے
انہوں نے مزید کہا کہ متضاد خبریں بھی آرہی ہیں ، دوسری خبر یہ کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا سمجھوتہ بھی چوہدریوں نے کروایا،وہ اس کے ضامن ہیں ، تھوڑی دیر پہلے کسی نے خبر دی ہے کہ چوہدری نثار 27مارچ کے جلسے میں شریک ہونگے ، یہ امکان ہے کہ انہیں وزیر اعلیٰ بنا دیا جائے ، اگر چوہدری نثار بن جاتے ہیں تو بعض لوگ کہتے ہیں کہ بہت سے لوگ ان کیساتھ ہیں،
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں