پتوکی (پی این آئی) پتوکی میں باراتیوں کے تشدد سے پاپڑ فروش دم توڑ گیا، میڈیا رپورٹس کے مطابق انسانیت سوز واقعے میں لاش کے سامنے پڑے ہونے کے باوجود باراتی کھانا کھاتے رہے۔ مقامی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شادی ہال کے مینجر کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔50 سالہ پاپڑ فروش کی موت کے افسوسناک واقعے کا آئی جی پنجاب نے نوٹس لیا اور ڈی پی او قصور کو واقعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پتوکی میں ایک شادی ہال کے باہر پاپڑ فروش شخص پر جیب تراشی کا الزام لگایا گی اور اسے مبینہ طور پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔سوشل میڈیا پر اس انسانیت سوز واقعے کی ویڈیو وائرل ہے، جس میں کہا جارہا ہے کہ محنت کش کی لاش ہال میں پڑے ہونے کے باوجود وہاں موجود باراتی کھانا کھانے میں مصروف رہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں