جتنی آفرز مجھے ہوئیں کسی سیاستدان کو نہیں ہوتی، چوہدری نثار نے بڑا دعویٰ کردیا

راولپنڈی(پی این آئی) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہوا ہے اب لگ رہا ہے بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا۔ سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان بھی 4 سال بعد بول پڑے۔ اپنے حلقے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ بڑے عہدوں کی جتنی آفر مجھے ہوتی ہے کسی کونہیں ہوتی ،لوگ تواقتدار کیلئے جوتیاں اتھانے کو تیار ہو جاتے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہواہے اب لگ رہاہے ،بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ روزہ کھولوں گا۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حلقے کے عوام کو میرے لئے ووٹ مانگنے پر کبھی شرمندگی نہیں ہو گی، میں نے کبھی ضمیر کا سودا نہیں کیا نہ مجھے کوئی دو نمبرکہے گا۔انہوں نے کہا کہ میرے حلقے میں ہر جانب خدمات کے نشان ہیں، میرا بیٹا بھی آپ کی خدمت کے لیے موجود ہے۔میں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی۔علاوہ ازیں ایک رپورٹ کے مطابق س چوہدری نثار علی خان نے یہ بھی کہا ہے کہ بار بار وضاحت کر چکاہوں سوشیل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، اس کے باوجود چند شر پسند عناصر میرے نام سے سوشیل میڈیا اکائونٹ کھول کر طرح طرح کے بیانات جاری کر رہیے ہیں، میرا نہ تو اپنے نام سے منسوب کسی سوشیل میڈیا اکائونٹ سے تعلق ہے اور نہ ہی ان کے حوالے سے جاری کسی بیان سے ۔

 

انہوں نے کہاکہ اپنے قانونی ماہرین سے مشورہ کر کے ان غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل کے مرتکب عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کا جائزہ لے رہا ہوں۔خیال رہے کہ سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر چوہدری نثار علی خان کے نام سے بنائے گئے ٹویٹر اکاؤنٹ سے مختلف ٹویٹس کیے جاتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close