پاک فوج پر دشمن کا حملہ، کتنی شہادتیں ہو گئیں؟ افسوسناک خبر آگئی

باجوڑ (پی این آئی) ضلع باجوڑ میں دہشت گردوں کا حملہ، 2 سیکورٹی جوان اور 3 معصوم شہری شہید، سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں کئی دہشت گرد ہلاک۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑ میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا۔اس حملے کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 سیکورٹی جوان جام شہادت نوش کر گئے۔

 

 

جبکہ دہشت گردوں کی فائرنگ کی زد میں آنے کی وجہ سے 3 معصوم شہری بھی شہید ہوئے۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کاروائی میں 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ جبکہ دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد بھاری اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close