چوہدری نثار کی بنی گالہ آمد کی خبروں پر مریم نواز نے کیا ردِعمل دیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ( ن )کے ناراض رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان گزشتہ روز بنی گالہ کا دورہ کیا تھا جس پر مسلم لیگ( ن) کی نائب صدر مریم نواز کا ردعمل بھی آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں جس پر ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ ” آپ کے دور کے وزیرچوہدری نثار علی خان بنی گالہ گئے، کہا جارہاہے کہ (ن) لیگ کے اراکین صوبائی اسمبلی ان کے ہاتھ میں ہیں ، پنجاب کی کیا صورتحال ہے؟

 

اس پر مریم نواز نے زیادہ طویل جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ “بڑی مضحکہ خیز بات ہےیہ ” اور پھر اگلے سوال کی طرف بڑھ گئیں۔اس موقع پر ان کا کہناتھاکہ لفظ نیوٹرل کا چرچاہے، نیوٹرل کی ہوا نے ایک شخص کی ہوا نکال دی، مجھے نہیں پتہ تھا کہ ایک لفظ کی وجہ سے 22 سالہ جدوجہد اور جماعت دھڑام سے نیچے آگری، اس لفظ سے آپ کی جماعت کا شیرازہ ہی بکھر گیا وہ حال ہوا جو کبھی کسی تانگا پارٹی کا بھی نہیں ہوا، آپ نے نیب ، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کو نیوٹرل نہیں رہنے دیا، سازش کرکے ہمیشہ سامنے آئے، کیا چاہتے ہیں کہ آپ کو کوئی گنتی پوری کردے، جو کبھی پوری ہوئی ہی نہیں، آج بھی پوری نہیں، چاہتے ہیں کہ مخالفین کو جیلوں میں ڈالے، ادارے مینیج کرے، اکیلا میدان دے؟ کیا چاہتے ہیں، کوئی اگر ایسا نہیں کررہا تو جانور کہہ رہے ہیں، کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ آئین کی پاسداری ہرکسی پر لازم ہے ۔

 

اس سے مچھلی کی طرح تڑپنے کی ضرورت نہیں۔مریم نواز کا مزید کہنا تھاکہ آپ کی جماعت ساری ٹوٹ کر بکھر گئی ، لوگ اپنے حلقوں میں نہیں جاسکتے، اگلا الیکشن بھی آپ کے ہاتھ سے چلاگیا، یہ آواز نہیں ، بچانے کیلئے چیخیں ہیں، بچانے اب کوئی نہیں آئے گا، گیم از اوور

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close