عدم اعتماد کامیاب ہوئی وزیراعظم شہباز شریف بنیں گے تو پیپلزپارٹی پیسے کیوں دے؟ سوال اٹھا دیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ لوگوں کو بندوق کی نوک پر رکھا ہے، شہباز شریف وزیر اعظم بن رہے ہیں تو پیپلز پارٹی پیسے کیوں دے؟میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے اپنی جماعت کے لوگ انہیں چھوڑ رہے ہیں اوریہ کہتے ہیں سندھ ہاؤ س میں منڈی لگ گئی ہے۔

 

انہوں نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کہتے ہیں پیپلزپارٹی پیسے ان کے اراکین کو پیسے دے رہی ہے، شہبازشریف وزیراعظم بنیں اور پیسے پیپلزپارٹی دے؟رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا ہم نے تو 8 مارچ کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے درخواست جمع کروا دی تھی ، حکومت کو سات دن کے اندریعنی 15مارچ سےپہلے اجلاس بلانا چاہیے تھا لیکن انہوں نےنہیں بلایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں