28 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ لیا جائے گا، دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے کہ 28 مارچ کو وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ لیا جائے گا، سیاسی شہدا وہ ہوتے ہیں جن کے نظریات ہوں۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ 28 مارچ کو پوری قوم ڈی چوک پہنچے گی اور وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ لے گی، خیبر پختونخوا کے لوگ عمران خان کے استعفے سے خوش ہوں گے۔

 

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سیاسی شہدا وہ ہوتے ہیں جن کے نظریات ہوں، موجودہ حکومت کے سر پر کبوتر بٹھا دیا تھا لیکن اب کبوتر بھی پریشان ہے کہ کہاں بیٹھ گیا ہے۔کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا تھا کہ گندم جب گھر کی ہے تو آٹا کیوں مہنگا ہوا؟ شہباز شریف نے آٹے کی سمگلنگ روکی ہوئی تھی، ملک میں آٹے کی قیمت ایک تھی، موجودہ حکومت نے اپنی گندم باہر بھیج دی ہے، تین ہزار روپے من آٹا لینے والا کہہ رہا ہے کہ وزیر اعظم کو غرق کرو اور ہمیں سستا آٹا دو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close