تحریک انصاف نے اسلام آباد جلسے کی جگہ اچانک تبدیل کر لی، اب جلسہ کہاں ہوگا؟

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے 27 مارچ کو اسلام آباد میں جلسے کی جگہ تبدیل کرلی، اب یہ جلسہ ڈی چوک کی بجائے پریڈ گراؤنڈ میں ہوگا۔ پی ٹی آئی کی طرف سے انتظامات اور سیکیورٹی کیلئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے دفتر میں درخواست دے دی گئی ہے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پوری قوم وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

عمران خان اگرچہ 30 سال کا گند صاف نہیں کرپائے لیکن سارے گند کو انہوں نے اکٹھا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلسے کی جگہ اس لیے تبدیل کی گئی ہے کیونکہ ڈی چوک میں کارکنوں کیلئے جگہ کم پڑ جانی تھی۔اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کے جلسے کیلئے پریڈ گراؤنڈ کی جگہ بھی کم پڑ جائے گی، جلسے میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ کسی کا ضمیر خریدنے کیلئے استعمال نہیں کریں گے، اس وقت سارے چور اکٹھے ہوچکے ہیں لیکن قوم وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close