وزیراعظم عمران خان سے کراچی کے ایم این ایز کی ملاقات، عامر لیاقت نے ملاقات کی یا نہیں؟ ایم این ایز نے وزیراعظم کو بڑی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کےکراچی کے ایم این اے ایزنے ملاقات کر کے مکمل اعتماد کی یقین دہانی کرا دی ۔ ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی حیدر زیدی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔

 

 

ہونے والی ملاقات میں آفتاب صدیقی، سیف الرحمان، عطا اللہ، اکرم چیمہ، فہیم خان، اسلم خان، عالمگیر خان، عبدالشکور شاد، کیپٹن جمیل، آفتاب جہانگیر، صائمہ ندیم اور نصرت وحید شامل تھیں۔ہم نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن و رکن قومی اسمبلی انجینئر نجیب ہارون اور عامر لیاقت حسین وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں شامل نہیں تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے عامر لیاقت حسین کو بھی آج ہی ملاقات کے لیے بلایا تھا۔ عامر لیاقت حسین وزیراعظم نے ون ٹو ون ملاقات کرنے کے خواہش مند ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close