پنجاب میں تبدیلی کے مثبت اشارے ترین گروپ کے رکن عون چودھری نے بڑا دعویٰ کردیا

لاہور(پی این آئی)ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے جہانگیر ترین کو حکومتی شخصیات سے رابطوں اور ملاقاتوں کے بارے میں بریفنگ دی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو پرویز خٹک کے رابطے اور ملاقات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔ عون چوہدری نے بتایا کہ پرویز خٹک نے ترین گروپ سے اپنے فیصلے روکنے کی

درخواست کی ہے اور پرویزخٹک سے ملاقات میں پنجاب میں تبدیلی کے مثبت اشارے ملے ہیں۔عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو مزید بتایا کہ پنجاب کی اہم شخصیات نے بھی ترین گروپ کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے اس پر جہانگیر ترین نے ہدایت کی کہ گروپ متحد رہے اور مشاورت سے فیصلے کرے۔عون چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین ڈاکٹرز کی اجازت کی صورت میں ایک ہفتے میں واپس آسکتے ہیں۔علاوہ ازیں نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عون چوہدری نے

کہا کہ ابھی یہ طے نہیں ہوا کہ پنجاب میں ہونے کیا جارہا ہے، ہم صورت حال دیکھ کر اپنا فیصلہ کریں گے۔خیال رہے کہ اس سے قبل ترین گروپ کی حکومتی شخصیات سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ ئی تھی جس سے متعلق ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ ترین گروپ نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے مذاکرات کیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close