تحریک انصاف الوداع ، 2 اہم رہنمائوں نے پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا

اسلام آباد(پی این آئی )جڑانوالہ میں سیاسی و سماجی راہنما عبدالرحمان وسیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک نواب شیر وسیر ایم این اے نے حلقہ کے مفادات کی خاطر پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا ہے عمران خان نے ضلع بنانے کا اعلان کر کے وعدہ پورا نہ کیا ایک کڑور نوکریاں دینے کی بجائے عوام کو بے روزگاری کی طرف دھکیل دیا جبکہ ملک آئی ایم ایف کے قرضوں تلے دبا دیا گیا عمران خان نے مقامی ایم این ایے ملک نواب شیر وسیر سے تمام کئے گئے

وعدوں میں کوئی بھی وعدہ پورا نہ کیا جس کی بنائ پر دلبرداشتہ اور اپنے حلقے کے مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے پارٹی کو چھوڑ دیا ہے ملک کے وزیراعظم کو ایسے الفاظ زیب نہیں دیتے جس سے وہ عوامی نمائندوں کی تذلیل کرے پی ٹی آئی کی عوام دشمن پالیسیوں سے تنگ آکر ان کے قریبی ساتھی بھی انہیں چھوڑ چکے ہیں عدم اعتماد کے لئے اپوزیشن کے پاس اسوقت 225 ارکان اسمبلی موجود ہیں جو اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ملک نواب شیر وسیر نے ہمیشہ اپنے

حلقہ کی بہتری کیلئے سیاست کی ہے عوام کی دہلیز پر نوکریاں فراہم کی ہیں سیاسی ادوار میں اپنے حلقے میں سوئی گیس , پاسپورٹ آفس, نادرا آفس, کی فراہمی گاؤں میں جانے والی سڑکوں کی تعمیر سکولز کی اپ گریڈیشن صاف پانی کی فراہمی ملک نواب شیر وسیر کی جانب سے حلقے کی عوام کے لئے تحفے ہیں جس کی وجہ سے وہ متعدد مرتبہ ایم این اے اور ایم پی اے منتخب ہو چکے ہے جڑانوالہ میں پی ٹی آئی کے کارکنان انتشار کی سیاست کو پروان چڑھا رہے ہیں مگر عوام ان کے

جھانسے میں بالکل نہیں آئیں گی اور آئندہ الیکشن میں ملک نواب شیر وسیر بھاری اکثریت سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوں گے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے رحمان آغا نے پارٹی سے مستعفی ہو کر پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے کااعلان کر دیا۔ یہ اعلان انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی کے سینئر رہنماء سید ثناء اللہ آغا، ڈویژنل صدر علا ئو الدین ترین، کوئٹہ سٹی کے سینئر نائب صدر لیا قت آغا،

ارباب خا ن کا سی ، بلال خان بھی موجود تھے، رحمان آغا نے کہاکہ پاک سر زمین پارٹی میں بہت سی مثبت تبدیلیاںدیکھی جس کی بناء پر شمولت اختیار کر نے کا فیصلہ کیا ہے ،اس موقع پر پاک سر زمین پارٹی کے سینئر رہنماء سید ثناء اللہ آغانے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی صرف بلو چستان میں ہی نہیں بلکہ پاکستان بھر میں فعال ومنظم ہے ، پاک سر زمین پارٹی میں دوسری پارٹیوں کے کارکن درجوق شمو لیت اختیار کر رہے ہیں جن کا مقصدصرف اور صرف یہ ہے کہ انہیں برابر ی کے

حقوق دیئے جائیں ،انہوں نے کہا کہ جب تک اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں ہو جا تے تب تک سسٹم نہیں چلا یا جا سکتا،انہوں نے کہاکہ مصطفی کمال نے کراچی میں جس انداز میں کام کر کے دیکھا یا ہے وہ قابل تحسین ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ مصطفی کمال خان کو قوم وملک کی خدمت کر نے کا موقع دیا جائے ، انہوں نے کہا کہ آج تک مصطفی کمال پر کرپشن ثابت نہیں ہو سکی اور نہ ہی انکی کوئی جا ئیدادیں ہیں ،انہوں نے کہاکہ کر اچی میں آئے روز در جنوں کی

تعداد میں لوگ ما رے جا تے تھے مصطفی کمال کے آنے کے بعد سب کے لئے آواز بلند کی گئی ہے ،انہوں نے کہا کہ پاک سرزمین پارٹی کی جڑیںتمام صوبوں میں پھیلی ہو ئی ہیں ، انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں مزید شمولیتی بھی متوقع ہیں ، انہوں نے کہاکہ مصطفی کمال کا نظریہ گھر گھر تک پہنچا ئیں گے ،انہوں نے کہا کہ رحمان آغا کو پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close