منحرف ارکان کے خلاف کارروائی، صدر عارف علوی نے ریفرنس کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پی این آئی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق ریفرنس کی منظوری دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 186 کےتحت سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے وزیرِ اعظم عمران خان کے مشورے پر سپریم کورٹ کی رائے مانگی ہے جس کے حوالے سے ریفرنس کچھ ممبران پارلیمنٹ کے انحراف کی خبروں، موجودہ حالات کے پیش نظر فائل کیا گیا ہے۔

صدر مملکت کی جانب سے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں، اٹارنی جنرل آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے ریفرنس دائر کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں