اگر بات نہیں بنی تو سڑکوں پر آئیں گے، ایم کیو ایم نے خبردار کر دیا

کراچی (پی این آئی) وفاق میں پی ٹی آئی حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے اراکین اسمبلی کو دیگر سیاسی رہنماؤں سے تعلقات محدود رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہر رکن اسمبلی اتنے تعلقات رکھے جتنے ایم کیو ایم اجازت دیتی ہے، کوئی رکن اسمبلی دیگر سیاستدانوں سے زیادہ تعلقات رکھنا چاہتا ہے تو درخواست دے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ توڑنے اور کمزور کرنے کے طریقے ناکام ہوچکے ہیں،

ایم کیو ایم کا مستقبل نوجوان ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کل ہماری ٹیم مذاکرات کے لیے جائے گی دیکھتے ہیں کیا ملتا ہے، انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بات نہیں بنی تو بات منوانے کے لیے سڑکوں پر آئیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close