ابھی تو مزید سرپرائز ملیں گے، راجہ ریاض نے 8حکومتی رہنمائوں سمیت 53منحرف ارکان کی فہرست کا دعویٰ کر دیا، سیاسی میدان میں ہلچل

فیصل آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکنِ قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے آٹھ وزرا اپوزیشن میں شامل ہونے کو تیار ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافی عمر چیمہ کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ عمر چیمہ نے اپنے ٹویٹ میں لکھا تھا “واقفان حال بتاتے ہیں کہ ایسے وزراء بھی اڑان کیلئے تیار بیٹھے ہیں جو آج کل بھی اپوزیشن کو چور، ڈاکو کہہ رہے ہیں۔

 

“عمر چیمہ کے اس ٹویٹ کے جواب میں راجہ ریاض نے لکھا “میرے پاس اب تک 53 منحرف ارکان قومی اسمبلی کی فہرست موجود ہے جس میں 8 وفاقی وزرا و وزرائے مملکت شامل ہیں جو حکومت چھوڑنے اور اپوزیشن میں شامل ہونے کو تیار ہیں، کچھ میرے خلاف بیانات دینے کے بعد مجھے معذرت کے میسج بھیج رہے ہیں۔”راجہ ریاض نے مزید کہا کہ آج رات کو جنوبی پنجاب سے سرپرائز دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close