ہمارے بغیر حکومت چل ہی نہیں سکتی، ایم کیو ایم کھل کرسامنے آگئی، بڑا اعلان

کراچی(پی این آئی) ہمارے بغیر حکومت چل ہی نہیں سکتی، ایم کیو ایم کھل کرسامنے آگئی، بڑا اعلان۔۔ متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیوایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ وہ اگر حکومت کاساتھ نہ دیں تو حکومت نہیں چل سکتی ۔نجی ٹی وی کے مطابق خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج ہم تاریخی موڑپر ایک دوسرے کے سامنے ہیں،چہروں کی تبدیلی سے تبدیلی نہیں آسکی ہے۔انہوں نے کہا آپ کوختم کرنےوالوں کےحوصلےختم ہورہےہیں، حکومت کےساتھ نہ ہوں توحکومت چل نہیں سکتی۔

 

خالد مقبول صدیقی نے کہا سندھ کےشہری علاقوں سےجدوجہدشروع کی تھی،اب ہماری سیاست کےخوف سے ہی قومی اتفاق رائےقائم ہواہے۔ وہ سیاست کواپنی تحریک پرفوقیت نہیں دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں