ن لیگی رہنما محمد زبیر نے نواز شریف کی بیماری کا بھانڈا پھوڑ دیا، کب واپس آئیں گے؟ بتا دیا

کراچی (پی این آئی) سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد نواز شریف پاکستان آجائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ عمران خان اقلیتی حکومت چلا رہے ہیں ، ان کے پاس اکثریت نہیں ہے انہیں اخلاقی طور پر گھر چلے جانا چاہیے، شہباز شریف وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں۔

 

 

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد نواز شریف وطن واپس آئیں گے اور یہاں اپنے خلاف عدالتی فیصلوں کا سامنا کریں گے۔خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر سپیکر اسد قیصر نے 25 مارچ کو صبح 11 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close