اسلام آباد(پی این آئی)ترین گروپ کی حکومتی شخصیات سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے جس میں ترین گروپ نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے مذاکرات کیے۔ت
رین گروپ کے 17 ارکان اسمبلی نے تحفظات کی طویل فہرست حکومت کو پیش کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی چھوڑنا نہیں چاہتے مگر عثمان بزدار کو مائنس کرنا ہو گا۔ذرائع کے مطابق ترین گروپ نے اپنی فہرست میں حکومت کو حلقوں کے مسائل اور بیوروکریسی کے رویے سے آگاہ کیا، ترین گروپ نے انتقامی رویے سے بھی حکومتی ٹیم کو آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم نے ترین گروپ کو وزیراعظم عمران خان یا وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقات کی پیشکش بھی کی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم نے ترین گروپ کے مطالبات سے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی میں شامل ترین گروپ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں حلقوں کے حقیقی تحفظات حکومت کے سامنے رکھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم کا ترین گروپ سے آج شام دوبارہ ٹیلی فونک رابطے کا امکان ہے جبکہ آئندہ ایک دو روز میں ترین گروپ سے حکومتی ٹیم کی دوبارہ ملاقات کا بھی امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں