تحریک انصاف کی ایم این اے کو 16کروڑ روپے کی آفر

اسلام آباد(پی این آئی )تحریک انصاف کی ایک اور اہم رکن قومی اسمبلی کو پیسوں کی آفر ، پی ٹی آئی رہنما کا ویڈیو پیغام سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر نصرت واحد کا ویڈیو پیغام بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے دو دفعہ پیسوں کی آفر کی گئی اور یہ بڑی آفر تھیں ، ایک دفعہ پنجاب سے اور دوسری دفعہ سندھ سے مجھے سولہ ، سولہ کروڑ روپے کی آفر کی گئی ہےجبکہ آئندہ انتخابات میں اسپیشل سیٹ کی آفر بھی دی گئی ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ حرام پیسہ نہیں لینا چاہتی کیونکہ حرام پیسہ نسلوں کو بگاڑ دیتا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close