اسلام آباد (پی این آئی )متحدہ اپوزیشن او آئی سی اجلاس سے متعلق بلاول بھٹو زرداری کی دھمکی کے مؤقف سے پیچھے ہٹ گئی، مشترکہ اعلامیے میں کہا ہے کہ مہمانوں کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں، او آئی سی اجلاس کی وجہ سے ہی لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل کی تھی، پاکستان کی داخلی سیاست کو او آئی سی پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائیگا۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہونیوالی اپوزیشن کی
میٹنگ کے بعد پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کے صدر سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کو دھمکی دی تھی کہ اگر پیر تک تحریک عدم اعتماد پیش نہ کی گئی تو ایوان سے نہیں اٹھیں گے اور پھر دیکھتے ہیں کہ او آئی سی کا اجلاس کیسے ہوتا ہے۔بلاول بھٹو زرداری کی دھمکی کے کئی گھنٹے بعد متحدہ اپوزیشن نے ایک وضاحتی اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں پی پی چیئرمین کے بیان سے پیچھے ہٹتے ہوئے کہا گیا ہے کہ او آئی سی اجلاس کے موقع پر وزرائے خارجہ، مندوبين کی پاکستان آمد کا پُرتپاک خيرمقدم کرتے ہيں، متحدہ اپوزيشن يقين دلاتی ہے معزز مہمانوں کی آمد کے موقع پر پاکستان انہيں خوش آمديد کہتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں