اسلام آباد میں چار بڑوں کی بیٹھک، حکومت کے معاملات طے پا گئے، نامورصحافی نے بڑی خبر دیدی

لاہور (پی این آئی) اینکر پرسن اجمل جامی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے معاملات طے پاگئے ہیں اور ابھی پارٹی یہی چلے گی۔اپنے ایک ٹویٹ میں انتہائی شاعرانہ انداز میں اجمل جامی نے لکھا “درویش نے عالم استغراق سے سر اٹھایا اور گویا ہوا؛ “ہواؤں” اور “اداؤں” کا رخ بدلا تو دارالحکومت کا موسم قدرے معتدل ہوا۔ آثار بتاتے ہیں کہ پارٹی ابھی یہی چلے گی۔ معاملات کے سلجھاؤ کے لئے سفید سنگ مرمر کی عمارت کا کردار انتہائی اہم ہوگا۔

 

بدلے میں متاثرین کو کیا ملے گا؟ راوی خاموش ہے۔”اجمل جامی کے اس ٹویٹ پر سینئر صحافی افتخار احمد نے انہیں نصیحت کی “راوی سے پوچھ کر پھر ٹویٹ کرو ، ینگ مین۔”اس سے قبل گزشتہ روز اینکر پرسن محمد مالک نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ اسلام آباد میں چار بڑوں کی اہم ترین ملاقات ہوئی ہے جس میں موجودہ حکومت کی تبدیلی کو چھوڑ کر دیگر اہم ترین فیصلے کیے گئے ہیں۔ اس اجلاس کے نتیجے میں حکومت اور اپوزیشن دونوں ہی کچھ نہ کچھ حاصل کریں گے ، امید ہے کہ اب پاکستان کی فتح ہوگی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close