ابھی تو صرف 13ارکان سامنے آئے ہیں، مزید کتنے منحرف ارکان سامنے آئیں گے؟ رانا ثنا اللہ نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ خان کا کہنا ہے کہ حکومت قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے پھر ان کو پتا چلے گا کہ منحرف اراکین کی تعداد 13 ہے یا 23 ہے۔نجی ٹی وی”کےپروگرام میں بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا پہلے یہ کہتے تھے کہ اگر اپوزیشن میں ہمت ہے تو عدم اعتماد لائے لیکن یہ اب قومی اسمبلی کا اجلاس ہی نہیں بلا رہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ابھی 13 ارکان سامنے آئے ہیں اجلاس بلانے پر پتا چل جائے گا کہ کتنے ارکان تھے۔ہم حکومت کو آئین کی پاسداری کرنے پر مجبور کر دیں گے۔رانا ثناء اللہ کامزید کہنا تھاکہ پہلے نوٹوں کی بوریوں کا الزام لگانے والے اب ارکان کی منتیں کررہے ہیں۔منحرف ارکان کہتے ہیں یا تو وہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے یا پھر وہ ن لیگ کی ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ کہا گیا کہ سندھ ہاؤس میں اراکین کو بندی بنایا گیا ہے، ہم میڈیا کو سندھ ہاؤس میں آنے کی دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں اور دیکھیں کہ ان کو بندی بنایا گیا ہے یا وہ خود اپنی مرضی سے وہا ں ہیں۔رکن قومی اسمبلی نے مزید کہاکہ عمران خان کا نئے پاکستان وعدہ دھوکہ تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں