عمران خان 26 سال سے میرے لیڈر ہیں، منحرف رہنما نے یوٹرن لے لیا، وضاحت پیش کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اور ایم این اے نجیب ہارون نے وزیراعظم عمران خان سے استعفیٰ مانگنے کے مطالبے پر یوٹرن لے لیا۔ اپنے بیان میں نجیب ہارون نے کہا کہ میں نے کبھی عمران خان کے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا۔انہوں نے یہ کہا تھا عمران خان اپنی ٹیم میں سے کسی اور کو نامزد کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایسے شخص کو نامزد کریں جو اتحادیوں کو بھی قابل قبول ہو۔

 

 

ایسا شخص جو ساتھ چھوڑنے والوں کو بھی واپس لاسکے۔نجیب ہارون کا کہنا تھا کہ عمران خان 26 سال سے میرے لیڈر ہیں، پی ٹی آئی کے آغاز سے لے کر عمران خان اور پارٹی کے ساتھ کھڑا رہا ہوں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب گھر میں آگ لگی ہو تو سب سے قیمتی چیز کو بچایا جاتا ہے اور وہ عمران خان ہیں۔ تحریک انصاف کے بانی رہنما نجیب ہارون نے بھی عمران خان سے وزارت عظمیٰ کی قربانی مانگ لی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کا نامزد کردہ شخص پی ٹی آئی حکومت کی مدت پوری کرے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن و رکن قومی اسمبلی نجیب ہارون نے وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر کسی اور رہنما کو سامنے لایا جائے جس پر پارٹی اور اتحادیوں کا اتفاق ہو اور لوگوں کی جو شکایات ہیں ان پر توجہ دی جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں